احسن خان نے اپنی آواز میں کلام ’مریضم‘ پیش کر دیا

March 29, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار و میزبان احسن خان نے رمضان المبارک کی مناسبت سے مشہور کلام ’مریضم‘ اپنی آواز میں پیش کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے احسن خان نے نبی کریم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مشہور کلام ’مریضم‘ اپنی آواز میں پیش کرنے کا اعلان کیا۔


انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کے کلام کی مکمل ویڈیو یوٹیوب پر دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ ابیس رضا کی ہدایت کاری میں بننے والے اس کلام کی موسیقی سہل حیدر نے ترتیب دی ہے ، جس پر احسن خان نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔