شادی کا سوال پرینیتی چوپڑا کا ہر جگہ پیچھا کرنے لگا

March 29, 2023

فائل فوٹو

شادی کا سوال بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا ہر جگہ پیچھا کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی دوستی، ملاقات اور تعلقات کے بارے میں آج کل بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میڈیا کے نمائندے اور فوٹوگرافرز اداکارہ سے پہلے ہر جگہ ان کی فلموں اور دیگر شیڈول سے متعلق سوالات پوچھتے تھے تاہم اب ان سے ہر جگہ ایک ہی سوال پوچھا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پرینیتی چوپڑا کو ایئرپورٹ سے باہر آنے پر ایک مرتبہ نہیں بلکہ متعدد بار انہی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان سے تعلق اور شادی کے سوال پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکراتی رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی مسکرانے اور انکار نہ کرنے کو ان کے مداح رضامندی تصور کر رہے ہیں۔