پیوٹن ترکیہ میں جوہری پلانٹ کا افتتاح کر سکتے ہیں: ترک صدر

March 30, 2023

—فائل فوٹو

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کے لیے ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کا پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔