روس: امریکی اخبار کا رپورٹر جاسوسی کے الزام میں زیرِحراست

March 30, 2023

روس میں جاسوسی کے الزام میں زیرِ حراست رپورٹر گرشکو وچ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس میں امریکی اخبار کے رپورٹر کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے رپورٹر کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی شہری گرشکو وچ ایوان وال اسٹریٹ جرنل کے ماسکو بیورو کا نمائندہ ہے۔

مذکورہ رپورٹر کو روسی وسطی شہر کاٹرینبرگ نامی شہر میں حراست میں لیا گیا ہے۔

روسی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی رپورٹر پر امریکی حکومت کے مفادات میں جاسوسی کا شبہ ہے۔