سابق انگلش کپتان مائیکل وان نسل پرستی کے الزامات سے بری

April 01, 2023

لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیل وان کو عدم ثبوت پر یارکشائر کرکٹ ٹیم کے پرانے ساتھی، عظیم رفیق کے خلاف نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے کے الزام سے بری کردیا گیا ہے۔ مائیکل وان پر الزام تھا کہ2009 میں جب یارکشائر ٹیم میں تین ایشیائی کرکٹرز شامل تھے، وان نےبطور کپتان کہا تھا کہ تم لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے، ہمیں اس معاملے پر بات کرنا ہوگی۔ انکوائری کمیشن کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا مقدمہ ثابت نہیں ہوا ہے۔ تاہم تفتیش کے نتائج عظیم رفیق کے اس استدلال کی اہمیت کو کم نہیں کرتے کہ انگلش کرکٹ میں بطور ادارہ نسل پرستی ہے۔