کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ اولمپکس گیمز میں میزبان سینگال او لمپکسایسوسی ایشن نے روڈ سائیکلنگ ایونٹ کا اضافہ کردیا ہے، گیمز اگلے سال 31اکتوبر سے ڈاکار میں شروع ہوں گے جو نو دن جاری رہیں گے، جس میں دنیا بھر سے 21 سے 35 سال کی عمر کے تین ہزا ر کے لگ بھگ نوجوان کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، ان میں خواتین بھی شامل ہیں،25کھیلوں میں151ایونٹس ہوں گے،کھیلوں کے مقابلےڈاکار، ڈیامنیاڈیو اور سیلی میں ہوں گے۔ انٹر نیشنل اولمپکس کی نئی منتخب صدر کرسٹی کوونٹری نے ڈاکار میں کھیلوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔