• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی حالات کے پیش نظر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نےملکی حالات کے پیش نظر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس ملتوی کر دیئے ہیں۔ملتوی ہونے والے ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو،ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔پی سی بی نے ہفتے کو کہا کہ ملک میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ایونٹس کو فوری ملتوی کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹس کا آغاز اسی مرحلے سے ہو گا۔کراچی میں جاری نیشنل ویمن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ تاحال شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹورنامنٹ ایک ہی شہر کراچی میں ہونے کی وجہ سے اسےجاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید