شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ورون دھون کی ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس پرفارمنس

April 02, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کےمشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پررنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد کی گئی اس تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا۔

تقریب کے دوران پیش کی گئی تمام تر ڈانس پرفارمنسز میں سےشاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ورون دھون کی ڈانس پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔


کلچرل سینٹر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ اسٹیج پر سیاہ رنگ کی شیروانی پہنے فلم ’پٹھان‘ کے مشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کرتے نظر آ ریے ہیں۔

اس ویڈیو کو کنگ خان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔