عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

April 10, 2023

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

شہری محمد جنید نے اپنے وکیل آفاق احمد کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ میں نااہل قرار دیا ہے، نااہلی کے بعد وہ جماعت کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شب سے ہٹایا جائے۔