عراقی وزیراعظم کافلوجہ میں داعش کیخلاف فتح کا اعلان

June 18, 2016

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے سیکورٹی فورسز کی 4ہفتے لڑائی کے بعد فلوجہ میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کردیا ۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے پر اپنا قبضہ مضبوط کر لیا ہے اور اگلے چند گھنٹوں کے دوران دیگر چند علاقوں سے بھی داعش کا قبضہ چھڑا لیا جائے گا ۔

عراقی فوج نے تیئس مئی کو فلوجہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا ۔ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز فلوجہ کی اہم سرکاری عمارتوں سے داعش کا قبضہ چھڑا عراقی پرچم لہرا دیا تھا ۔

اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کو فلوجہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں اور انہیں مزید جنگ لڑنی ہے۔عالمی امدادی تنظیموں کے مطابق فلوجہ آپریشن کے باعث 53ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔