مظفر گڑھ: شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، ساس زخمی

May 01, 2023

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے بستی مندوراں میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور اس کی ساس زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یامین کی بیوی کچھ عرصے پہلے جھگڑے کے بعد میکے چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو منانے میں ناکامی پر ملزم نے ساس اور بیوی پر فائرنگ کردی۔