آسٹریلیا :سمندر میں لاکھوں کیکڑے جمع ہونے کا دلچسپ منظر

June 18, 2016

سو پچاس نہیں، پانچ سو ہزار نہیں، آسٹریلیا کے سمندر میں لاکھوں کیکڑوں نے ایک جگہ جمع ہوکر دلچسپ منظر پیدا کردیا۔

میلبرن کے قریب سمندر میں بڑے بڑے کیکڑوں کے غول کی صورت میں جمع ہونے کے مناظر کیمرے میں محفوظ کرلیے گئے ہیں۔

ہر سال آسٹریلیا کے جنوبی ساحلوں پر سمندر کا پانی ٹھنڈا ہوتے ہی ہزاروں کیکڑے ہجرت کر کے یہاں آجاتے ہیں، کیکڑوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کی ویڈیو خلیج پورٹ فلپ پر بنائی گئی۔