مطلوب

June 19, 2016

ضرورت ہے کل وقتی ترجمان کی،
جو چاہے خشکی پر رہتا ہو یا پانی میں،
لیکن اس کی کھال مگرمچھ جیسی موٹی ہونی چاہئے۔
جس کا قد چاہے چار فٹ ہو یا سات گز،
لیکن آنکھوں میں اس کا اپنا یا سور کا بال ہونا چاہئے۔
جس کی ناک کچھ سونگھنے کے قابل ہو یا نہ ہو،
لیکن کانوں کو پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہونا چاہئے۔
جسکے ہونٹ چاہے موٹے بھدے ہوں یا سیاہی مائل،
لیکن زبان پر کبھی کوئی اچھی بات نہیں آنی چاہئے۔
ڈھٹائی کے منتخب نمونے کو ہماری بجلی کمپنی معقول مشاہرہ دے گی۔