نیب کوئٹہ کا خالد لانگو کے کراچی ڈیفنس میں گھر پرچھاپہ

June 19, 2016

نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر نیب کوئٹہ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بلوچستان کرپشن سے متعلق اہم دستاویز حاصل کرلئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق خالد لانگو کی رہائش گاہ سے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ممنوعہ بور کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔نیب کی ٹیم کو خالد لانگو کے زیر استعمال پانچ کروڑ مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی بھی تلاش ہے جو حیدر آباد سے گرفتار خالد لانگو کے فرنٹ مین سہیل شاہ کے نام پر ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لانگو کے بھائی ضیاء لانگو گاڑی سمیت روپوش اور نیب کو مطلوب ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔