ترکیہ: شدید طوفانی ہواؤں کے باعث صوفہ اُڑ گیا، ویڈیو وائرل

May 19, 2023

الہ دین کے اُڑتے ہوئے قالین کے بارے میں تو ہر ایک نے سنا ہوگا، تاہم اب اس اُڑتے قالین نے جدت اختیار کرلی اور صوفے سے تبدیل ہوگیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیامت خیز زلزلے کے بعد اب گزشتہ چند دنوں سے ترکیہ کا دارالحکومت انقرہ شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔

ان طوفانی ہواؤں کی شدت کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا میں اُڑتے ہوئے صوفے کی ویڈیو سے باخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو دیکھا کر اندازہ ہوتا ہے کہ ایک عمارت سے کوئی شخص موبائل کے ذریعے ویڈیو ریکارڈ کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی چیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ اُڑتی ہوئی آ رہی ہے۔

تاہم Zoom کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ اُڑتی ہوئی چیز ایک صوفہ ہے جو کسی نامعلوم شخص کے گھر طوفانی ہواؤں کی زد میں آکر اُڑ گیا اور اُڑتا ہوا سیدھا ایک عمارت سے جاکر ٹکرا گیا۔

وائرل ویڈیو سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ صوفہ عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔