اسلام آباد پولیس نے یومِ شہداء کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا

May 23, 2023

اسکرین گریب

اسلام آباد پولیس کی جانب سے 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس،تمام افسران اور جوانان کی جانب سے وطن عزیز کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کے جانثاروں کو کا سلام پیش کیا ہے۔

4منٹ 4 سیکنڈ پر مشتمل یہ خصوصی نغمہ اسلام آباد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 25 مئی کو یومِ تکریم شہداء بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یومِ تکریم شہدا پر سرکاری سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور وزیراعظم شہباز شریف خود بھی ریلی کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب 25 مئی کو یومِ تکریم شہداء پر عام تعطیل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔