• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش کے بادشاہ نے پہلی بار خاتون کو وزیرِ اعظم مقرر کر دیا

فاطمہ الزہرا المنصوری—فائل فوٹو
فاطمہ الزہرا المنصوری—فائل فوٹو

مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ فاطمہ الزہرا المنصوری عرب دنیا میں اس منصب پر فائز ہونے والی دوسری خاتون بھی بن گئیں۔

شاہی محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ شہری منصوبہ بندی اور مراکش کے شہر مراکش کی میئر فاطمہ الزہرا المنصوری کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

فاطمہ نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں اپنی تقرری کو تاریخی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون حکومت کی قیادت کی ذمے داری سنبھال رہی ہے، یہ ناصرف میرے لیے بلکہ تمام مراکشی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق فاطمہ کی بادشاہت کی حامی جماعت اصالت و معاصرت پارٹی (PAM) نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان کی 395 نشستوں میں سے 97 نشستیں جیتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید