ریچھ کی بیکری سے 60 کپ کیک چوری کرتے ویڈیو وائرل

May 29, 2023

فوٹو، انسٹاگرام

امریکی ریاستکنیکٹی کٹ کے شہر ایون میں بھوکے ریچھ نے ایک بیکری سے 60 کپ کیک چوری کرلیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بھوکا ریچھ بیکری کے گیراج میں داخل ہونے کے بعد اندر سے کم از کم 60 کپ کیک لےکر پُرسکون انداز میں باہر آتے ہوئے نظر آرہا ہے۔


اس واقعے نے بیکری کے عملے کو خوفزدہ کردیا جوکہ اس وقت بیکری کی ڈیلیوری وین میں کپ کیک لوڈ کر رہے تھے۔

کنیکٹی کٹ کی ماحولیاتی ایجنسی کے ایک اندازے کے مطابق، ریاست کے ٹوٹل 169 قصبوں اور شہروں میں سے 158 میں تقریباً 1,000 سے 1,200 کے درمیان کالے ریچھ موجود ہیں۔

بیکری کی مالک مریم اسٹیفنز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس واقعے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب ریچھ بیکری میں داخل ہوا تو ان کی ملازمہ مورین ولیمز کو چیختے ہوئے سنا کہ ’یہاں گیراج میں ایک ریچھ ہے‘۔


مورین ولیمز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ریچھ کو ڈرانے کے لیے چیخیں لیکن جب وہ ریچھ کو اس طرح ڈرانے میں ناکام ہوگئیں تو پیچھے ہٹ گئیں۔