برطانوی فوجی سربراہ سر پیٹرک نکولس کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

May 31, 2023

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس بدھ کو جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نےآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سر پیٹرک نکولس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

انہوں نے خطے کے امن و استحکام کےلیے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

جنرل سر پیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔