پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کےلیے مکمل طور پر بحال کردی گئیں، فضائی آپریشن کھلتے ہی کراچی سے پہلی پرواز دوحہ روانہ ہوگئی۔
قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 604 رات گئے دوحہ سے کراچی پہنچی تھی،
پرواز کے کراچی لینڈ کرتے ہی پاکستان بھر میں فضائی آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی پرواز کیو آر 605 دوحہ کیلئے روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردی گئیں۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے اعلامیے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کےلیے دستیاب ہیں۔
پی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کےلیے مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کیلئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔