• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کر رہا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم اس وقت آج کی فتح کا جشن منارہی ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید