امریکہ سے زیادہ دولت رکھنے والی شخصیات امریکی ہی ہیں

June 02, 2023

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کو اس وقت ڈیفالٹ کا خطرہ ہے اور ملکی خزانے میں صرف 38.5ارب ڈالرز ہیں۔ دوسری طرف دنیا میں ایسے 31امیر ترین افراد ہیں جن کی انفرادی دولت امریکی خزانے سے زیادہ ہے بلومبرگ میں شاٹئع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 221ارب ڈالرز کے اثاثے رکھنے والے دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ کی جائیداد امریکی خزانے میں موجود رقم سے 5گنا زیادہ ہے۔صرف برنارڈ آرنلٹ ہی امریکی خزانے سے زیادہ دولت رکھنے والے شخص نہیں بلکہ اس فہرست میں ایک یا دو نہیں بلکہ 31ایسے افراد ہیں جن کی دولت امریکی خزانے سے کہیں زیادہ ہے۔ٹوئٹر اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جائیداد 190 ارب ڈالر ہے جو امریکی خزانے سے 150 ارب زیادہ ہے۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس بھی بالترتیب 144 اور 126 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جو امریکی خزانے سے 100 ارب ڈالر زیادہ ہے۔اسی طرح لیری ایلیسن 118ارب، اسٹیو بالمر 115 ارب، وارن بفٹ 112 ارب، لیری پیج 112 ارب، سرگئی برن 106 ارب اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 95.8ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔ان تمام افراد کاتعلق امریکہ سے ہی ہے جو اپنی حکومت سے زیادہ دولت رکھتے ہیں۔ اسی طرح چین اور بھارت کی بھی دو دو شخصیات ایسی ہیں جو امریکی خزانے سے زیادہ رقم کی جائیداد رکھتے ہیں۔