برطانیہ میں ہاؤس پرائسز 14 برسوں میں تیز ترین سالانہ رفتار سے گررہی ہیں، نیشن وائیڈ

June 05, 2023

لندن (پی اے) دی نیشن وائیڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہاؤس پرائسز مئی میں تقریباً 14سال میں تیز ترین سالانہ رفتار سے گری ہیں۔ بلڈنگ سوسائٹی نے کہا کہ رواں سال مئی کے دوران ہاؤس پرائسز میں 3.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، جو جولائی 2009کے بعد کی سب سے بڑی کمی ہے۔ دی نیشن وائیڈ نے متنبہ کیا کہ مارگیج کی شرح سود میں مزید اضافہ ہاؤسنگ مارکیٹ کو متاثر کر سکتا ہے۔ مارگیج کے شرح سود حال ہی میں ان توقعات پر زیادہ بڑھی ہے کہ بنک آف انگلینڈ کو شدید افراط زر کی وجہ سے شرح سود میں دوبارہ اضافہ کرنا پڑے گا۔ نیشن وائیڈ نے کہا کہ ہاؤسنگ مارکیٹ کی سمت قریب قریب زیادہ مستحکم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے سرکاری اعداد و شمار نے برطانیہ کی افراط زر کی شرح کو ظاہر کیا ہے، جس سے اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا پتہ چلتا ہے۔ اپریل میں افراط زر 8.7فیصد کی توقع سے کم رہ گیا، جس کی وجہ سے تجزیہ کاروں نے یہ پیش گوئی کی کہ بنک آف انگلینڈ کو قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے کی کوشش کے سلسلے میں شرح سود کو اپنی موجودہ سطح 4.5فیصد سے 5.5فیصد تک بڑھانا پڑے گا۔ افراط زر کے اعداد و شمار کے تناظر میں مارگیج لینڈرز کی ایک رینج نے اپنے مارگیج کی شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے ساتھ دی نیشن وائیڈ نے 0.45فیصد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سب سے اہم اقدام کیا۔ اس ہفتے کے آغاز میں جاری ہونےوالے اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے برطانیہ میں مارگیج کی تقریباً 10 فیصد ڈیلز مارکیٹ سے اٹھا لی گئی ہیں۔ بلڈنگ سوسائٹی دی نیشن وائیڈ نے اپنے تجزیئےمیں نوٹ کیا ہے کہ شرح سود کے زیادہ دیر تک بلند رہنے کا امکان ہے۔ دی نیشن وائیڈ کے چیف اکانومسٹ رابرٹ گارڈنر کا کہنا ہے کہ اگر شرح سود کو برقرار رکھا گیا تو اس سے مارگیج ریٹس پر نئے سرے سے اوپر کی جانب دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ہاؤس پرائسز میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور ملک بھر میں پراپرٹی کی اوسط قیمت 260,736 پونڈ تک پہنچ گئی ہے۔ مسٹر گارڈنر نے مزید کہا کہ اوسط پرائسز اب بھی اگست 2022 کی بلندی سے 4 فیصد کم ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ بلڈنگ سوسائٹی ہاؤسنگ مارکیٹ میں ڈرامائی مندی کی توقع نہیں کر رہی ہے کیونکہ لیبر مارکیٹ کے حالات مستحکم ہیں اور ہاؤس ہولڈ بیلنس شیٹس نسبتاً اچھی حالت میں دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ قریبی ٹرم میں سرگرمی تقریباً دبے رہنے کے امکانات ہیں جبکہ آمدنی میں اضافے کی صحت مند شرحوں،ہاؤس پرائسز میں معمولی کمی کو وقت کے ساتھ ہاؤس ایفورڈایبلٹی کو بہتر بنانے میں مدد کرنی چاہئے۔