محمد رضوان کی نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل

June 06, 2023

اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر، محمد رضوان نے نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھ کر ایک بار پھر اپنے مداحوں کو عش عش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان آج کل ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے اخلاق اور باصلاحیت ہونے کے سبب کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔

محمد رضوان اور بابر اعظم نے اس دوران سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں بھی اپلوڈ کر رہے ہیں۔

ایسے میں محمد رضوان کی نیویارک کی سڑک پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا تھا۔