لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، بینکنگ فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

June 06, 2023

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرکے بینکنگ فراڈ میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی انگوٹھوں کے نشانات کا استعمال کرتے ہوئے 77 ٹرانزیکشنز کیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ٹرانزیکشنز کے نتیجے میں 74 لاکھ روپے خرد برد کیے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے نجی بینک کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔