اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب

June 07, 2023

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی—فائل فوٹو

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔

33رکنی ایوان میں موجود 22 میں سے21 ارکان نے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد کے خلاف ووٹ ڈالے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر کے حق میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا۔

پی ٹی آئی نےاپنے ہی اسپیکر کو تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔