طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی طرف؟

June 09, 2023

ٰتصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوب مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ نے اپنا رخ تبدیل کر لیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز طوفان شمال اور شمال مشرق کے ٹریک پر ہی رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کی جنوبی سمت سے 1120 کلو میٹر دور ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہو گا، یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔