سارہ علی خان کی ابراہیم کو ہجوم سے بچا کر گاڑی میں بٹھانے کی ویڈیو وائرل

June 09, 2023

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کی اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کو ہجوم سے بچا کر گاڑی میں بٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سارہ علی خان کی نئی فلم ’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ کی اسکریننگ کے ایونٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں وہ اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کو ہجوم سے بچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابراہیم علی خان گاڑی میں بیٹھنے کے بجائے آگے نکل جاتے ہیں تو سارہ علی خان اپنے چھوٹے بھائی کو گاڑی میں بیٹھنے کے لیے زور زور سے آوازیں لگارہی ہیں۔

جب سارہ علی خان کے بلانے پر ابراہیم علی خان اُنہیں دیکھ لیتے ہیں تو فوراََ ان کے پاس آجاتے ہیں اور پھر اداکارہ گاڑی کا دروازہ کھول کر خود اپنے چھوٹے بھائی کو گاڑی کے اندر بٹھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ’ارے، چھوٹا بھائی ہے میرا‘ پھر وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خود بھی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔

سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان اتوار کو ممبئی کے ایک سینما میں اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ فلم ‘ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے’ دیکھنے گئے تھے۔