• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیب

 
مریم اورنگزیب--- فائل فوٹو
مریم اورنگزیب--- فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل غلط بےبنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلاتصدیق فارورڈ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا  کہ درست معلومات کےلیے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بےشمار جعلی پوسٹیں اور فیک ویڈیوز گشت کر رہی ہیں، ان پر یقین نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید