واٹر بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ ‘ میئر کراچی چیئرمین ہوں گے

July 05, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ دیدیا‘ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا چیئرمین میئر کراچی ہوگا،میئر کراچی کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیا، گورنر نے سندھ حکومت کی جانب سے میئر کراچی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اختیارات دینے کی سمری پر دستخط کردئیے‘سندھ حکومت نے میئر کراچی کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو واٹر بورڈ کے اختیارات بھی دے د ئیے‘سندھ حکومت نے ایک سمری گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ارسال کی تھی جس پر گورنر نے دستخط کردئیے۔ گورنر کی منظوری سے یہ بل نافد العمل ہوگیا۔