جیکب آباد کالج ،سالانہ تین کروڑ کے اخراجات ،7 لاکھ کا ایندھن، 3 لاکھ کا پانی پی گئے

July 06, 2023

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد کے زرعی کالج کے سالانہ 3کروڑ 62لاکھ کے اخراجات، گاڑی نے7لاکھ کو فیول اڑایا،حکام 3لاکھ 76ہزار کا پانی پی گئے دفتر رینٹ 1لاکھ77ہزار اور کاسٹ آف ادر اسٹور پر 6لاکھ سے زائد خرچ،3لاکھ کے متفرقہ اخراجات،شہر میں طلبہ کے لئے ہاسٹل کرائے پر لی ہے،امتحانات اور مہمانوں کے لئے منرل وٹر منگواتے ہیں فی الحال پرانی عمارت میں ادارہ چلا رہے ہیں طلبہ ہیں:پرنسپل تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکی زرعی کالج کے سال میں 3کروڑ 62لاکھ 63ہزار سے زائد اخراجات سامنے آئے ہیں ادارے کو ایک کروڑ 45لاکھ 51ہزار کی ضمنی بجٹ جاری کی گئی حالانکہ زرعی کالج کی عمارت ابھی زیرتعمیر ہے زرعی کالج کے دیگر اخراجات میں فرنیچر کی مد میں ایک لاکھ 91ہزار،مشینری ایک لاکھ 88ہزار،ٹرانسپورٹ 2لاکھ 24ہزار چھپائی ایک لاکھ 52ہزار،اسٹیشنری ایک لاکھ 66ہزار،گڈز ٹرانسپورٹ ایک لاکھ 33ہزارفرضی بلوں کے ذریعے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے گاڑی نے 7لاکھ 39ہزار کا فیول اڑایا میٹھے پانی کا برمہ لگا ہونے کے باوجود حکام 3لاکھ 76ہزار کا پانی پی گئی آفس رینٹ ایک لاکھ 77ہزار ادا کیا گیا کاسٹ آف ادر اسٹور 6لاکھ 66ہزار اور متفرقہ خرچ 3لاکھ 36ہزار ہواجبکہ ایک لاکھ 24ہزار کے اخبارات لیئے گئے۔ اس سلسلے میں زرعی کالج جیکب آباد کے پرنسپل آفتاب انصاری سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ کالج پرانی عمارت میں چلا رہے ہیں آٹھ اضلاع کے 80طلبہ داخل ہیں 8ٹیچرز پڑھاتے ہیں،میٹھے پانی کا برمہ ضرور ہے لیکن امتحانات کے دوران اور مہمانوں کے لئے منرل واٹر منگوایا جاتا ہے ادر اسٹور کے 6لاکھ مرمت پر خرچ کئے ہیں شہر میں دوتین کمروں پر مشتمل طلبہ کے لئے ہاسٹل کرائے پر لیا ہے گاڑی ہے تو ظاہر ہے فیول بھی استعمال ہوگا ذرائع کے مطابق زرعی کالج میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ٹیچرز صرف امتحانات کے دوران آتے ہیں۔