بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت

August 31, 2023

فائل فوٹو

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس کی فراہمی کے معاملے پر واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل کامؤقف ہے کہ فری یونٹس ختم کرنے سے کوئی بچت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے فری یونٹس کے بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دے دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی تجویز ہے کہ ملازمین کو ماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے اور پاور ڈویژن نے مانیٹائزیشن کی تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 1 لاکھ 89 ہزار171ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو فری یونٹس دیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو ماہانہ 3 کروڑ 47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیے جارہے ہیں۔