اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

September 23, 2023

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 25 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی اور اڈیالہ جیل منتقلی کی استدعا کر رکھی ہے۔

عدالت نے کچھ روز قبل درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعض قانونی نکات کی مزید وضاحت کے لیے عدالت نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔