چیف جسٹس بھٹو کے عدالتی قتل کے خلاف زیر التوا صدارتی ریفرنس کا فیصلہ کریں، پیپلزپارٹی

September 24, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماؤںخواجہ رضوان عالم، خالد حنیف لودھی، میاں کامران عبداللہ مڑل، ملک نسیم حسین لابر، راؤ ساجد علی اور دیگر نے کہا ہے کہ چیف جسٹسسپریم کورٹ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا صدارتی ریفرنس کا فیصلہ کر کے عدلیہ کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے رقم کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہماتحت عدالتوں کی کارکردگی بہتر اور مربوط بنانا ناگزیر ہے جب کہ پراسیکیوشن، ایف آئی آر اور تھانہ کلچر میں اصلاحات لائی جائیں، ججز اور سپیڈی ٹرائل کورٹس بڑھائی جائیں۔