بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی بہن آرپیتا کے گھر میں خیر و برکت کے لیے اپنے ہاتھوں سے ’آیت الکرسی‘ کی خوبصورت کیلی گرافی تیار کر کے تحفے میں دی۔
سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنے گھر کا دورہ کروایا۔
اُنہوں نے اس دوران اپنے کیریئر اور آرپیتا سے شادی سے متعلق گفتگو بھی کی۔
آیوش شرما نے میزبان کو گھر کا دورہ کرواتے ہوئے اپنے گھر کی ایک دیوار پر لگیآیت الکرسی کی خوبصورت کیلی گرافی دکھاتے ہوئے بتایا کہ جب ہم یہ گھر بنا رہے تھے تو میں نے سلمان بھائی سے کہا تھا کہ مجھے اس دیوار پر لگانے کے لیے کچھ ایسا چاہیے جو دیکھ کر دلی سکون محسوس ہو تو پھر اُنہوں نے یہ ’آیت الکرسی‘ کی کیلی گرافی تحفے میں دی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ کیلی گرافی سلمان بھائی نے گھر میں خیر و برکت کے لیے بنا کر دی ہے۔