بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کیلئے رجسٹریشن کروالی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مستفیض الرحمان کی شمولیت کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔
پی سی بی نے سوشل میڈیا جاری بیان میں کہا گیا کہ مستفیض الرحمان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل11 میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
پی ایس ایل 11 کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ 20 جنوری تک جاری رہے گا۔
پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کےلیے لگ بھگ 10 بنگلادیشی کرکٹرز رجسٹریشن کراچکے ہیں، ان میں تسکین احمد، شکیب الحسن، ریشاد حسین اور تنزید حسین شامل ہیں۔
مستفیض الرحمان کے انتہاپسند ہندوؤں کے دباؤ پر بھارتی لیگ 2026ء کے ایڈیشن سے ریلیز کردیا گیا تھا۔