بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل ضروری سامان لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، انتظامیہ نے تمام اشیاء وصول کرلیں۔
وکیل رائے سلمان اپنے ہمراہ بشریٰ بی بی کےلیے گرم کپڑے، کمبل اور خشک میوہ جات اڈیالہ جیل پہنچائے ہیں۔
وکیل نے جیل انتظامیہ کو بشریٰ بی بی کےلیے 2 پپیتے، 2 پائن اپیل، 2 درجن دیسی انڈے اور 2 درجن مالٹے بھی دیے ہیں۔
جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کےلیے وکیل رائے سلمان کی لائی گی تمام اشیاء وصول کرلی ہیں۔