کراچی، چپ تعزیے کا جلوس کچھ دیر بعد برآمد ہوگا

September 25, 2023

فائل فوٹو

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے کچھ دیر بعد برآمد ہوگا۔

جلوس براستہ صدر، امام بارگاہ حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 1 بجے رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہوگا۔

جلوس لسبیلہ سے تین ہٹی اور سینٹرل جیل سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

جلوس کے روٹ پر آنے والی سڑکیں اور گلیاں بھی بند ہیں جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جارہا ہے۔