خاتون پر تیزاب پھینکنے کا کیس، کمزور شواہد کی بنیاد پر 1 ملزم بری

September 26, 2023

—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میںخاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں عدالت نے دو سزا یافتہ ملزمان میں سےٹھوس شواہد پیش نہ کیے جانے پرایک کو بری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میںخاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں سزاؤں کے خلاف ملزمان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت اپیلیٹ بینچ نے ملزم کاشف مسیح کو الزام سے بری کر دیا جبکہ ملزم شاہد مسیح کی سزا برقرار رکھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ملزم کاشف کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی ماتحت عدالت نے دونوں ملزمان کو 14، 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔