جامعہ زکریا کے شعبہ نفسیات میں نئے آنے والے طلباء وطالبات کے استقبال کیلئے تقریب

September 27, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے شعبہ نفسیات میں نئے آنے والے طلباء وطالبات کے استقبال کیلئے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ نفسیات ڈاکٹر ملک مرید حسین ، ڈاکٹر ارم بتول، ڈاکٹر رقیہ صفدر، ڈاکٹر حمیرا، ڈاکٹر عبیداللہ اور مس سارہ محمود نے شعبہ نفسیات کی نمائندگی کی۔ڈاکٹر ملک مرید حسین نے خطبہء استقبالیہ پیش کیا اور شعبہ نفسیات کے بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر ملک مرید حسین نے نئے آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہا ۔