مستونگ دھماکا: نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان کی زخمیوں کیلئے خون کی اپیل

September 29, 2023

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

نگراں وزیرِاطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی جانب سے مستونگ دھماکے کے زخمیوں کے لیے شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا دھماکے سے متعلق کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔