نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار

September 29, 2023

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ظلم کرنے والے کم عرصے میں بےنقاب ہوئے،پارٹی کا بیانیہ نواز شریف نے طے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والوں نے ملک پر ظلم کیا، پاکستان کی ترقی کئی برس پیچھے دھکیل دی گئی۔