ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور معیشت گر گئی، مولانا فضل الرحمٰن

September 30, 2023

امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور ملکی معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی۔

فیصل آباد میں ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب چین اور سعودی عرب بھی کہتے ہیں کہ اگر یہ دوبارہ آگیا تو ہمارے پیسے ڈوب جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔