کراچی: سبز کچھوے کے 11 ہزار سے زائد انڈے جمع

September 30, 2023

کراچی میں میرین ٹرٹلز یونٹ نے سبز کچھوؤں کے 11 ہزار سے زائد انڈے جمع کرلیے۔

انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ امید ہے چند روز میں 13 ہزار سے زائد انڈے اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ پورا ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبز کچھوے انڈے دینے کےلیے ہاکس بے اور سینڈز پٹ کے ساحل کا رخ کر رہے ہیں۔

اشفاق میمن نے یہ بھی کہا کہ ساحل پر مادہ کچھوے کی بنائی گئی پٹ سے رضاکار انڈے جمع کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مادہ کچھوے 15 فروری تک افزائش نسل کے لیے پاکستان کے ساحلی علاقوں کا رخ کرتی ہیں۔