آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

September 30, 2023

گرم موسم کی وجہ سے شہریوں نے باہر نکلنے سے گریز کیا، سڑکوں پر ٹریفک عام دنوں کے مقابلے میں کم نظر آرہا ہے۔

آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کل درجہ حرارت 39 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔