شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کی ملاقات

October 02, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ نے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور بہو شامل تھیں۔

شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، پی ٹی آئی رہنما سے ان کے وکلا نے بھی ملاقات کی۔