سی پیک میں بڑا بریک تھرو، پاکستان چین میں 15 منصوبوں پر دستخط

October 13, 2023

اسلام آباد( رپورٹ، تنویر ہاشمی ) پاکستان اور چین کے مابین بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ریلویز کے ایم ایل ون منصوبے سمیت 15سے زائد منصوبوں کے ایم او یو پر دستخط ہونگے.

17، 18اکتوبرکوچین میں بی آرآئی فورم کے موقع پردونوں ملکوں کے درمیان ایم اویوزپردستخط ہونگے.

ذرائع کے مطابق 17اور 18اکتوبرکو چین کے دارلحکومت میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ اینشٹو فورم کا انعقاد ہوگا جس میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ خصوصی دعوت پر شرکت کر ینگے .

فورم کے موقع پر پاکستان اور چین سی پیک کےد وسرے مرحلے میں بڑا بریک تھرو کرینگے11انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جائینگےمختلف وزارتوں اور چینی سفارتخانے نے ان منصوبوں کے ورکنگ پیپر پر کام مکمل کر لیا ہے.

علاوہ ازیں چین کے صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملاقات کرینگے اور سی پیک کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق بھی اعلان کئے جائینگے سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا سب سے اولین اور اہم منصوبہ ہے جو چین اور پاکستان کے مابین 10سال قبل شروع ہوا.

منصوبے میں چین اب تک 30ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کر چکا ہے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ایم ایل ون اور تھاکو ٹ، صنعت ، توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کو زیر غور لایاجائیگا اور معاہدوں پر دستخط ہونگے.

ایم ایل ون منصوبے کے تحت پاکستان کی 1733کلومیٹر ریلویز لائن کو کراچی سے پشاور تک اپ گریڈ کیا جائیگااور ٹرین کی رفتار کو 160کلومیٹر فی گھنٹہ لانے کیلئے نیا ٹریک بھی بچھایا جائیگا ، ریلویز کے متعدد پلوں کی تعمیر نو ہوگی حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ تعمیر کیا جائیگا ، منصوبے پر 6806ارب ڈالر تک لاگت متوقع ہے۔