اسپتالوں کودرست کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا،شہبازشریف

June 27, 2016

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ انہوں نےاسپتالوں کو درست کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا،اسپتالوں کے معاملات اب اس طرح نہیں چلیں گے،متعلقہ حکام کو نتائج دینا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےویڈیو لنک کے ذریعےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ عام آدمی کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئےجائیں گے، خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں،وہ غیر اعلانیہ دورے کررہےہیں،اسپتالوں کو ٹھیک کرکےدم لیں گے۔

شہبازشریف نے اسپتالوں میں ادویات کی خوردبردمیں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیااورکہاکہ ملوث عناصر کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لا کر فوری گرفتار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ میں مناسب طبی سہولتوں کی عدم فراہمی پرڈی سی او کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی ہدایت کی اورای ڈی او ہیلتھ ننکانہ،ای ڈی او ہیلتھ شیخوپورہ اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ننکانہ کو فی الفور معطل کرنے کا حکم دیا۔