سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

November 01, 2023

فائل فوٹو

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہزاد شوکت 1706 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوئے ہیں۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس کو 1242 ووٹ ملے۔