لاہورہائیکورٹ ،چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے حلف اٹھالیا

June 28, 2016

جسٹس منصورعلی شاہ نےلاہورہائیکورٹ کےنئےچیف جسٹس جبکہ ان کے پیش روسابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔

دونوں جج صاحبان کی حلف برداری کی تقریبات لاہورمیں ہوئیں۔لاہورہائی کورٹ کےنئےچیف جسٹس منصورعلی شاہ کی تقریبِ حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نےان سے حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد گورنر رجوانہ اور تقریب میں موجودوزیراعلیٰ شہباز شریف نےانہیں مبارک باد دی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال،صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ اوروزیرِ تعلیم پنجاب رانا مشہود سمیت کابینہ کے دیگر ارکان،لاہورہائیکورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلاءبھی تقریب میں موجودتھے۔

حلف برداری کے بعدنئےچیف جسٹس منصورعلی شاہ لاہور ہائی کورٹ پہنچےتو پولیس کے چاک وچوبند دستے نےانہیں سلامی پیش کی جبکہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا۔

اس سے پہلےسابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ،ان کی تقریبِ حلف برداری سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے جسٹس اعجازالاحسن سے حلف لیا۔